(یو ا ین آئی) جنوبی کشمیر میں ہفتہ کو پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کی کاروائی میں 2 جواں سال نوجوان ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ۔
دو تازہ ہلاکتوں کے ساتھ وادی میں گذشتہ 64 دنوں کے دوران
سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد بڑھ کر 77 ہوگئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے بوٹنگو میں احتجاجی مظاہرے کے دوران 23 سالہ نوجوان یاور احمد ولد مشتاق احمد پیلٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔